چین کے صوبہ یوئنان کے شہر کھن منگ میں جنوب اور جنوب مشرقی ایشائی ممالک کی مصنوعات کی نمائش اور سرمایہ کاری میلے کا آ غاز

0

بارہ تاریخ کو چین کے صوبہ یوئنان کے شہر کھن منگ میں  جنوب اور جنوب مشرقی ایشائی ممالک کی مصنوعات کی نمائش اور سرمایہ کاری میلے کا افتتاح ہوا۔چین کے وزیر تجارت نے نمائش اور میلے کا افتتاح کیا۔ مذکورہ نمائش کا موضوع ہے

” نئی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا “۔نمائش میں دنیا بھر سے چھیاسی سے زائد ممالک کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔پاکستان اس نمائش میں ایک خصوصی ملک جبکہ لاوس مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور جنوب اور جنوب مشرقی ایشائی ممالک اور علاقوں سے چار ہزار سے زائد کاروباری افراد بھی نمائش میں شریک ہیں۔ مذکورہ عالمی نمائش رواں ماہ اٹھارہ جون تک جاری رہے گی۔اسی روز چین اور جنوب اور جنوب مشرقی ایشائی ممالک کے تھنک ٹینکس کے پانچویں فورم کا انعقاد بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here