چین میں توانائی کے تحفظ اور سر سبز طر ز زندگی کو اجاگر کرنے کے لیے سات روزہ مہم کا آ غاز

0

گیارہ تاریخ کو  چین میں توانائی کے تحفظ اور سر سبز طر ز زندگی  کو اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر میں ایک سات روزہ مہم کا آ غاز کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس مہم کو “نیشنل انرجی ایفیشنسی پروموشن ویک” کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تہذیب ، وسائل کا تحفظ  اور ان کا دوبارہ استعمال ، سرسبز اور کم کاربن والی ترقی کے اقدامات کو فروغ دینا ہے

۔چین کے چودہ مختلف حکومتی شعبہ جات سے جاری بیان کے مطابق تیرہ جون کو   کاربن میں کمی کا قومی  دن منایا جائے گا جس کا موضوع ہے ” کم کاربن والی صنعتی ترقی”۔مذکورہ مہم کے دوران چین بھر میں توانائی کی بچت سے متعلق ٹیکنالوجی اور مصنوعات ، سر سبز سفر اور کم کاربن والی صنعتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔  چین نے سال 2013  میں پہلی بار کاربن میں کمی کا قومی دن متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں اور کاربن میں کمی سے متعلق پالیسیوں سے آ گاہی تھا ۔اس دن عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے شمولیت اختیار کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY