برکس ممالک کی سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور غیر سرکاری تنظیموں کے فورم کا انعقاد

0

برکس ممالک کی سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور غیر سرکاری تنظیموں کا  فورم گیارہ تاریخ کو چین کے صوبہ  فو جیان کے فو چو شہر میں منعقد ہوا۔چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے مجلسہ قائمہ کے رکن  لیو یون شانگ نے اس موقع پر   کہا کہ برکس ممالک کے درمیان تعاون کا نظام عالمی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔
اس وقت برکس ممالک میں معیشت کی مجموعی مالیت عالمی معیشت میں بارہ فیصد سے تیئیس فیصد تک جا پہنچی ہے اور عالمی اقتصادی ترقی میں برکس ممالک کی شمولیت کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہمہ گیر ،کثیر الطرفہ تعاون کا نظام  تشکیل دینے کی کوشش  کی جا رہی ہے۔ابھرتی ہوئی مارکیٹس اور ترقی پذیر ممالک کی عالمی حکمت عملی میں شمولیت کو بڑھایا جائے گا تاکہ مختلف ممالک اور عوام  تک ترقی کے ثمرات کو پہنچایا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق رواں فورم میں برکس ممالک سمیت چھبیس دیگر ممالک، سینتیس سیاسی جماعتیں ، ایک سو پانچ تھنک ٹینکس اور  پچھتر غیر سرکاری تنظیمیں شریک ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here