چین کے صدر مملکت اور قازقستان کے صدر کا آستانہ خصوصی ورلڈ ایکسپو کے چینی پویلین کا دورہ اور چین قازقستان ایشیا یورپ سرحد پار نقل و حمل ویڈیو لنک کی تقریب میں شرکت

0

 آٹھ جون کو قازقستان میں دورے پر گئے ہوئے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے قازقستان کے صدر  نور سلطان نذر بایوف  کے ساتھ   آستانہ خصوصی ورلڈ ایکسپو  کے چینی پویلین کا دورہ  کیا اور چین قازقستان ایشیا یورپ سرحد پار نقل و حمل ویڈیو لنک کی تقریب میں شرکت کی۔
آستانہ میں خصوصی ورلڈ ایکسپو وسطی ایشیائی ملک کی جانب سے منعقد  کیا جانے والا پہلا خصوصی ایکسپو ہے،جس کا موضوع ہے” مستقبل کی توانائی”۔ آستانہ خصوصی ورلڈ ایکسپو  کے تحت چینی پویلین کا موضوع “مستقبل کی توانائِی،سبز شاہراہ ریشم”ہے۔جس کا مقصد یہ ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ  روایتی توانائی کی تبدیلی،نئی توانائی کی ترقی،ماحول کے تحفظ اور پائیدار ترقی سمیت دیگر  شعبوں میں چین کے تصور اور اقدامات کو شئیر کیا جانا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here