چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو آستانہ میں قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف کے ساتھ مذاکرات کئے ۔دونوں صدور نے چین قازقستان تعلقات کے قیام کے پچیس سال میں حاصل کردہ ترقیاتی نتائج پر مثبت تبصرہ کیا ،اگلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے تعاون کی اہم سمت اور شعبوں کے لئے منصوبہ بندی تیار کی اور فیصلہ کیا کہ چین قازقستان کے جامع اسٹریٹجنک ساتھی کے تعلقات کے اعلی معیار پر مستحکم اور صحت مند ترقی کو آگے بڑھایا جاے گا ،تاکہ اس سے دونوں ملکوں کے عوام فائدہ اٹھاسکیں ۔
مقامی وقت کے مطابق آٹھ تاریخ کی صبح قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے ایوان صدر میں چینی صدر شی جن پھنگ کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔اس کے بعد دونوں صدور نے سرکاری مذاکرات کا اہتمام کیا۔
اسی دن چین اور قازقستان نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ باہم سیاسی اعتماد اور تعاون کو مسلسل مضبوط بنایا جاے گا۔دونوں ملکوں کے عوام کی باہمی تفہیم اور دوستی میں اضافہ کیا جاے گا اور علاقائی او رعالمی امن و پائیدار ترقی کو فروغ دیا جاے گا۔