پاکستان میں اغوا کیے جانے والے دو چینی یرغمالیوں کو قتل کیا جانے کا امکان ہے: چینی وزارت خارجہ

0

ایک اطلاع کے مطابق پاکستان میں اغوا کیے جانے والے دو چینی یرغمالیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سےچین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے نو تاریخ کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے کچھ معلومات  کے مطابق ان دو چینی یرغمالیوں کو قتل کیا جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ چین  گزشتہ عرصے سے  ان دو یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔چین اس وقت مختلف طریقوں کے ذریعے متعلقہ صورتحال کاپتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کی مخالفت کرتا ہے اور پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ یرغمالیوں کے واقعہ کا دی بیلٹ اینڈ روڈ اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے  ملک میں چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے بڑی کوشش کی ہے تاہم دی بیلٹ اینڈ روڈ کے فروغ کے ساتھ ساتھ  سیکیورٹی کے مسائل  بھی ضرور پیش آتے ہیں جو کسی بھی ملک کو بیرونی اقتصادی تعاون میں درپیش ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں کے ساتھ سازگار ماحول بنائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY