شی جن پھنگ کی روسی صدر سے ملاقات

0

آٹھ تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے آستانہ میں روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندھی کی کہ حال ہی میں صدر  پیوٹن کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے دوران  ملاقات میں چین روس ہمہ گیر اسٹریٹجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق رائے حاصل ہوا۔ شی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ شانگ ہائی تعاون تنظیم کو ترقی کے نئے مواقع اور چلنجز درپیش ہیں۔ چین اور روس کو باہمی صلاح و مشورے اور رابطے کو فروغ دینے ، رکن ممالک کے درمیان اتحاد میں اضافہ کرنا، خطے میں استحکام اور امن کا تحفظ کرنااور بین الاقوامی و علاقائی امور میں شانگ ہائی تعاون تنظیم  کااثرورسوخ بڑھانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ، افغانستان میں امن و مصالحت کے عمل میں شانگ ہائی تعاون تنظیم کے کردار میں اضافے کی کوشش کی جائے گی۔
ادھر پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اعلی سطحی تبادلہ برقرار رکھنا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، روس اور چین کو عالمی و علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے باہمی رابطے کو مزید فروغ دینا چاہئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY