چین کے صدر شی جن پھنگ اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات

0

آٹھ تاریخ کو چین کے صدر شی جن پھنگ  اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان  آستانہ میں  ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین اور افغانستان کے تعلقات سازگار ترقیاتی رجحان برقرار رکھے ہوئے ہیں۔فریقین کے درمیان  اعلی سطح پر    قریبی روابط موجود ہیں۔اقتصادی و تجارتی اور افرادی و ثقافتی شعبوں میں وسیع تعاون  کا سلسلہ جاری  ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔چین اور افغانستان اعلی سطح کے روابط کو برقرار  رکھتے ہوئے  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لئے راہنماء کردار ادا کریں گے۔فریقین کے درمیان مختلف سطحوں کے روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کو مشترکہ طور پر  آگے بڑھانے سمیت حقیقی تعاون کے معاہدے کو مثبت طور پر عمل میں لائیں گے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت حقیقی تعاون کو مزید وسعت دیں گے۔ چینی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین باہمی رابطوں اور باہمی مذاکرات سے متعلق منصوبوں کو فروغ دیں گے۔فریقین کو دہشت گردی کے خاتمے اور سلامتی کے شعبے میں  تعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے۔ جناب شی نے کہا کہ چین افغان حکومت کی جانب سے اپنی سلامتی کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔چین افغانستان کی متعلقہ صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لئے مسلسل حمایت جاری رکھنا چاہتا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ دوستی کی پالیسی پر  ثابت قدمی سے  قائم  ہے اور افغانستان میں  امن  ،تعمیر نو اور مفاہمت کے عمل کو فروغ دینے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ چین علاقائی اقتصادی یکجہتی اور باہمی رابطوں اور باہمی مذاکرات کے فروغ کے لحاظ سے افغانستان کے کردار کی حمایت کرتا ہے۔
اس موقع پر  اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان امن، تعمیر نو اور مفاہمت کے عمل میں چین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔افغانستان چین کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کو سراہتا ہے اور یہ امید کرتا ہے کہ افغانستان کے تعمیراتی منصوبے  چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو  سے ہم آ ہنگ ہو سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here