بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے جانوروں کے حقوق کی حمایت کرنے والی تنظیم پیٹا کے ساتھ مل کر ایک کیلینڈر لانچ کیا ہے۔
کیلینڈر لانچ کرتے ہوئے سنی لیونی نے گوشت چھوڑ کر ویجیٹیریئن بننے کے ذاتی تجربات کے بارے میں بھی بتایا۔
سنی لیونی کہتی ہیں کہ ان سے ملنے والے بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا ان کے لیے گوشت چھوڑنا مشکل نہیں، تو وہ کہتی ہیں کہ نہیں یہ بہت آسان ہے۔
سنی نے اس کیلینڈر کی لانچ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ’آؤ خوراک میں تبدیلی لا کر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کریں‘
سنی لیونی کہتی ہیں کہ گوشت چھوڑ کر صرف سبزیاں کھانے سے ان کو ایک فائدہ یہ بھی ہوا کہ ان کا وزن کم ہو گیا ہے۔
وہ کہتی ہیں ایسا کرنے سے انہوں نے اپنے اندر زیادہ توانائی محسوس کی ہے۔
سنی لیونی کہتی ہیں کہ اگر آپ ویجیٹیریئن بننا چاہتے ہیں تو آپ کو وہ ویڈیوز دیکھنی چاہییں جو گوشت خوری کا شکار ہونے والے جانوروں کا درد بیان کرتی ہیں۔
سنی لیونی کو جانوروں کے حقوق کی حمایت کرنے کے لیے گذشتہ سال پیٹا نے ’پرسن آف دا ایئر‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔
ليونی کو آوارہ کتوں کو اپنانے کے حق میں بولنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔