چین کی عالمی تجارت کے فروغ کے حوالے سے کونسل کے مطابق آ ستانہ میں منقعد ہونے والی عالمی ایکسپو کا موضوع مستقبل میں توانائی ہے جس میں چین توانائی کے شعبے میں اپنے تجربات کا اظہار کرے گا۔ ایکسپو میں چینی پویلین کا رقبہ تقریباً ایک ہزار مربع میٹر ہے جو اس عالمی ایکسپو میں سب سے بڑا رقبہ ہے جبکہ چینی پویلین کی تھیم ہےمستقبل میں توانائی۔ سر سبز شاہراہ ریشم ۔ ایکسپو کے دوران چین کی جانب سے توانائی کے شعبے میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ملٹی میڈیا ، ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی اور دوسرے ذرائع کے استعمال سے اجاگر کیا جائے گا۔ تین ماہ تک جاری رہنے والی ایکسپو کے دوران چینی پویلین کی جانب سے دو سو سے زائد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دو ہزار سے زیادہ ادارے شرکت کریں گے۔ان سر گرمیوں میں تیس عالمی سرگرمیاں بھی شامل ہیں جس میں چائنا۔قازقستان توانائی تعاون فورم قابل زکر ہے۔