چین کے صدر شی جن پھنگ اور قازقستان کے صدر نو رسلطان نذر بائیوف کے درمیان آ ستانہ میں ملاقات

0

چین کے صدر شی جن پھنگ اور قازقستان کے صدر نو رسلطان نذر بائیوف کے درمیان آ ٹھ تاریخ کو  آ ستانہ میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح کو بلند کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔فریقین نے ہمہ گیر  باہمی تزویراتی شراکت داری  پر مبنی  تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کی جانب سے چین کے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کی تعمیر کو   قازقستان کی ترقیاتی حکمت عملی ” روشں راہ ” سے وابستہ کرنے پر اتفاق کیا  بالخصوص نئے  یوریشیا لینڈ بریج ،چین ، وسطی اور مغربی ایشیا کی اقتصادی راہداری کو قازقستان کی ترقیاتی حکمت عملی سے ملایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ آمدورفت، اور ڈیجیٹل شعبوں میں حکمت عملی کو ملایا جائے گا۔

فریقین نے پیداواری صلاحیت ،سرمایہ کاری اور ثقافت کے تبادلوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔چین قازقستان میں عالمی ایکسپو کی حمایت کرتا ہے۔

فریقین نے اہم عالمی و علاقائی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے ،انتہاپسندی، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف سخت اقدامات پر اتفاق کیا۔فریقین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈھانچے کے تحت سیاسی،سلامتی ، معاشی و تجارتی، اور ثقافتی شعبے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔بات چیت کے بعد دونوں صدور نے عوامی جمہوریہ چین اور قازقستان کے درمیان بات چیت کے مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here