چیمپیئنز ٹرافی: سری لنکا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

0

انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں گروپ بی سے سری لنکا نے انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اوول میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے 322 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کپتان میتھیوز 52 اور گنارتنے 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہورہے اور انھوں نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

یہ سری لنکا کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف ہے جو اس سے کامیابی سے حاصل کیا ہے۔

مین آف دی میچ کا اعزاز کوسل مینڈس نے نام رہا۔

322 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پہلی وکٹ اس وقت گری جب اوپنر نیشروشان ڈک وکویلا سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوسل مینڈس اور گناتھلکا دونوں نے اپنی نصف سینچریاں مکمل کی اور 158 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گناتھلکا 76 کے انفرادی سکور پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ مینڈس بھی 89 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

کوسل پریرا 41 کے انفرادی سکور پر ٹانگ میں تکلیف کے باعث اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انڈیا کے اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے اپنی ٹیم کو شاندار ابتدا دی اور 138 رنز کی شراکت قائم کی۔

آوٹ ہونے والے کھلاڑی پہلے اوپنر روہت شرما تھے جنھوں نے اپنی بہترین فارم جاری رکھتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

تاہم اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی صفر کے سکور پر آوٹ ہوگئے۔ وہ پردیپ کی گیند پر کیپر ڈک ویلا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

یوراج سنگھ آج بڑا سکور بنانے میں ناکام رہے۔ وہ 17 گیندوں پر سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انڈیا کے کامیاب ترین بلے باز اوپنر شیکھر دھون رہے جنھوں نے 128 گیندوں پر 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

دھون کے آوٹ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی پانڈیا بھی نو کے سکور پر آوٹ ہوگئے۔

انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے زبردست بیٹنگ کی اور 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

 

SHARE

LEAVE A REPLY