پرینکا چوپڑا کی مودی سے ملاقات کے دوران کیا بات ہوئی ہوگی؟

0

مودی، پرینکا چوپڑا

انڈيا کے وزیر اعظم نریندر مودی چند روز کے لیے بیرونی دورے پر ہیں۔ وہ منگل کو برلن میں تھے جہاں پر مودی کی ملاقات بالی وڈ کی اداکارہ ‘دیسی گرل’ پرینکا چوپڑا سے ہوئی۔

پرینکا چوپڑا نے اس ملاقات کی تصویر ٹویٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ‘مجھ سے ملاقات کے لیے وقت نکالنے کا شکریہ جناب۔ یہ اتفاق کی بات ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ ایک ہی وقت پر برلن میں ہیں۔’

پرینکا اور مودی کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی رہیں تو بی بی سی کی ہندی سروس نے اپنے فیس بک کے صفحے پر لوگوں سے پوچھا کہ آخر اس ملاقات کے دوران نریندر مودی اور پرینکا چوپڑا کے درمیان میں کیا باتیں ہوئی ہوں گی؟

اس کے جواب میں سینکڑوں لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔ ان میں سے بعض دلچسپ تبصرے آپ بھی یہاں پر پڑھ سکتے ہیں۔

ایک شخص توصیف احمد اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں: ‘مودي- آپ آج کل بالی وڈ میں بہت کم نظر آتے ہیں صرف ہالی وڈ؟’

پرينكا- کیا ہے نا جی ایس ٹی کے نفاذ سے فلم ٹیکس 28 فیصد ہونے والا ہے تو سوچ رہی ہوں پہلے ہی اپنی جگہ بنا لو ?۔ ویسے مودی جی آپ بھی بیرونی دورے کرنے میں کم نہیں ہیں۔ (پرینکا دل ہی دل میں)’

مودی، پرینکا چوپڑا

منگیش تیواری نے لکھا: ‘بڑے لوگ بڑی باتیں۔۔۔۔۔۔ رہتی انڈيا میں ہیں اور ملنے برلن گئی ہیں۔۔۔۔۔ شہید کے خاندان والوں، کسانوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے کسی کے پاس فرصت نہیں ہے۔’

جگدیش جھا گڈّو نے لكھا: ‘مودی پرینکا سے۔۔۔ آپ کمال کی ایکٹر ہیں۔ پرینکا – کیا سر آپ جتنا تھوڑی نہ ہوں۔’

ساجد اختر نے لکھا: ‘مودی – آپ میں اور مجھ میں ایک بات تو کامن ہے۔ پرینکا: – وہ کیا ؟؟ مودی: – میري طرح آپ بھی ملک میں کم اور بیرون ملک زیادہ مصروف رہتی ہو۔’

عامر حسین صدیقی نے لکھا: ‘پرينكا- کوئی ملک بچ گیا ہو تو اس کا بھی دورہ کر لو ابھی دو برس اور بچے ہیں۔ مودی – جی صحیح پکڑے ہیں۔’

گلفام علی نے لکھا ہے: پرينكا- مجھے بھی پدم بھوشن (ایک سرکاری شہری اعزاز) چاہیے، اس کے لیے کیا کروں؟ مودي – زیادہ کچھ نہیں آپ بھی ٹویٹر پر قوم پرستی پر مبنی ٹویٹس کرنا شروع کر دو۔’

امروير سنگھ نے لكھا: ‘پرينكا- سر آپ نے میرے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس سے چھاپے کی کارروائی کیوں کروائی؟ مودي – آپ نے بھی تو کرنسی نوٹوں پر پابندی کے میرے فیصلے کو غلط بتایا تھا۔’

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here