NSG میں بھارت کی شمولیت پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چینی وزارت خارجہ

0

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چھ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے کئی دفعہ بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ، یعنی NSG میں شمولیت کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ساتھ NSG میں بھارت کی شمولیت اور اس پر چین کے  تحفظات کے اظہار کا ذکر کرتے ہوئے روس سمیت ممالک سے چین کو قائل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے چین کا کیا کہنا ہے؟
ہوا چھون اینگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کی نان پارٹیز کی NSG میں شمولیت ایک کثیرالجہتی مسئلہ ہے۔ معاہدہ طے کرنے والے ممالک کو مشترکہ طور پر صلاح و مشورے کے ذریعے اسے  حل کرنا چاہئے۔ چین روس سمیت رکن ممالک کے ساتھ قریبی رابطے کررہا ہے۔ مختلف اطراف کا اتفاق رائے ہے کہ صلاح و مشورے کی بنیاد پر متعلقہ اصول کے مطابق فیصلہ  کیا جائے گا۔ ہوا چھون اینگ نے مزید کہا کہ چین نے کئی دفعہ بھارت کے نیوکلیئر سپلائر گروپ، یعنی NSG میں شمولیت کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔گروپ کی مکمل کانفرنس رواں ماہ نیپال میں منعقد ہوگی۔ چین مختلف اطراف کے ساتھ متعلقہ مسئلے پر تعمیراتی بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here