بیجنگ میں سات سے آ ٹھ جون تک برکس میڈیا فورم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں چین ، بھارت ، برازیل ، روس اور جنوبی افریقہ سے پچیس میڈیا اداروں کے رہنماء شرکت کریں گے۔ فورم کے دوران شرکاء میڈیا کی ترقی کے لیے ملٹی میڈیا تخلیقی عمل ، میڈیا اداروں کے فرائض اور سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ برکس میڈیا فورم کے بیجنگ میں انعقاد کامقصد برکس ممالک کے مرکزی میڈیا اداروں کے لیے اعلیٰ سطح کے مذاکراتی پلیٹ فارم میں بہتری کے ساتھ ساتھ تخلیقی ترقی اور عالمی رائے عامہ کے حوالے سے شفافیت اور انصاف کو فروغ دینا ہے۔ فورم کے دوران برکس میڈیا اداروں کی ایک مشترکہ تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں برکس ممالک کی ترقی اور تعاون کو اجاگر کیا جائے گا۔ چین رواں برس برکس کی صدارت سنبھالے گا اور نویں برکس سمٹ کی میزبانی ستمبر میں صوبہ فوجیان کے شہر شیائے من میں کرے گا ۔