سری لنکا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سہنا کے نام تعزیتی پیغام بھیجا

0

سری لنکا میں حکام نے اٹھائیس تاریخ کو بتایا کہ ملک میں شدید سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک سو چھیالیس تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ تقریباً ایک سو افراد لاپتہ اور دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اس وقت سری لنکا کی بحریہ ،بری فوج  ،فضائیہ ،پولیس اور پروفیشنل ریسکیو تنظیم پر مشتمل  امدادی ٹیم بدستور متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں  مصروف  ہے۔
اس حوالے سے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اٹھائیس تاریخ کو سری لنکا کے صدر  متھری پالا سری سہنا کے نام تعزیتی  پیغام بھیجا۔جس میں جان بحق ہونے والوں کے وارثین کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے لئیے  تسلی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور سری لنکا روایتی ہمسائے  ہیں۔چینی عوام سری لنکا کے عوام کی اس ناگہانی  آفت سے متاثر ہونے کے  احساس کو سمجھتے ہیں۔چینی حکومت سری لنکا کی حکومت کے امدادی کاموں کے لَئے مکمل طور پر   حمایت اور امداد فراہم کرنا چاہتی ہے۔یقین ہے کہ سری لنکا کی حکومت اور عوام قدرتی آفت کا مقابلہ کامیابی سے کرنے کے بعد اپنے گھروں کی تعمیر نو کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی اٹھائیس تاریخ کو سری لنکا میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے پر  سری لنکا کے وزیر اعظم  رانیل وکرما سنگھے کے نام تعزیت کا پیغام بھیجا۔

SHARE

LEAVE A REPLY