حال ہی میں چینی ریاستی کونسل کی کانفرنس میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ ملک بھر میں کسٹم کلیئرنس کے پھیلاو کو گہرائی تک فروغ دیا جائے گا۔ جس سے ایک مزید کھلا اور آسان تجارتی ماحول قائم کیا جاسکے۔ چین میں کسٹم کے جنرل ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ زو جی وو نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کے اندر چین کے تمام کسٹمز میں ون ونڈو کی سروس فراہم کی جائے گی اور ملک بھر میں کسٹم کلئیرنس کا پھیلاو بھی مکمل کیا جائے گا۔ صنعتی کاروباری ادارے کسی بھی کسٹم میں اپنے سازوسامان کی کلئیرنس کرسکیں گے۔
سنگل ونڈو کی سروس کو فروغ دینا اور ملک بھر میں کسٹم کلئیرنس کا پھیلاو رواں سال چینی ریاستی کونسل کی حکومتی ورکنگ رپورٹ کے کاموں میں سے ایک ہے۔ سنگل ونڈو کا مطلب ہے کہ صنعتی کاروباری ادارے ایک دفعہ مختلف سرکاری اداروں سے کلئیرنس کے لئے ساری دستاویزات پیش کرسکتے ہیں۔ سسٹم بیک گرونڈ میں متعلقہ اداروں کو متعلقہ دستاویز تقسیم کی جائے گی۔ مختلف ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ملک بھر میں کسٹم کلئیرنس کے پھیلاو کا کا مطلب ہے کہ صنعتی کاروباری ادارے ملک کے کسی بھی کسٹم میں کلئیرنس سے متعلق کام کرسکیں گے۔