چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے تجارتی لائیسینسز کو ضم کرنے کے لئیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام سطح پر سرخ فیتے کے خاتمے کے لئیے مختلف تجارتی لائیسنز کو ضم کرنے کے لئیے کوشش کرنی چاہیے تجارتی اجازت نامے اور مختلف تجارتی لائیسنز کو ایک ہی مضبوط تجارتی لائیسنس میں ضم کرنا تجارتی نظام کی جدیدیت میں ایک اہم کام ہے اور عالمی قانون کے مطابق بہتر تجارتی ماحول بنانے کے لئیے منڈی کی اکائیوں کی اداراتی قیمت کو کم کرنے کےلئیے اسے شیڈیول کے مطابق مکمل کیا جانا چاہیے وزیر اعظم لی نے کہا کے مستحکم اور صحت مند معاشی اور سماجی ترقی کے لئیے چین ترقی کے نئے راستوں کی تلاش جاری رکھے گا ۔