چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کے جرمنی اور بیلجیم کے سرکاری دورے کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ نے چینی اور غیرملکی میڈیا کے لیے بریفنگ کا اہتمام کیا

0

چین کی وزارت خارجہ نے ستائیس تاریخ کو چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کے جرمنی کے سرکاری دورے اور چین جرمن وزرائے اعظم کی سالانہ ملاقات کے انعقاد اور برسلز میں انیسویں چین یورپی یونین کے راہنماوں کی ملاقات کے انعقاد اور بیلجیم کے سرکاری دورے کے حوالے سے چینی و غیر ملکی میڈیا کے لیے بریفنگ کا اہتمام کیا ۔چین کے نائب وزیر خارجہ وانگ چھاؤ اور چین کے وزیر تجارت کے معاون لی چھنگ گانگ نے متعلقہ معلومات  پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے ۔
وانگ چھاؤ نے کہا کہ جرمن چانسلر  اینجیلا مرکل اور بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مائیکل کی دعوت پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اکتیس مئی سے دو جون تک جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے اور چین جرمن وزرائے اعظم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کے بعد وہ برسلز میں منعقد ہونے والی انیسویں چین اور یورپی یونین کے راہنماوں کی ملاقات میں شرکت کریں گے اور بیلجیم کا سرکاری دورہ کریں گے۔یہ دورہ رواں سال چین اور یورپ کے اعلی سطحوں کے  میل جول کا اہم حصہ ہے۔جو چین اور یورپ کے اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور حقیقیت پر مبنی تعاون کو مضبوط  بنانے اور فروغ دینے ،اور نئی صورتحال میں چین،  جرمنی ،اور بیلجیم نیز یورپی یونین کے اداروں کے تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔چین کو امید ہے کہ اس دورے سے متعلقہ فریقین کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات اور رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا اور سیاسی باہمی اعتماد میں اضافہ کیا جائے گا،حقیقیت پر مبنی تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور چین جرمنی جامع اسٹریٹجک ساتھی کے تعلقات ،چین اور یورپ کے جامع اسٹریٹجک ساتھی کے تعلقات اور چین بیلجیم جامع دوستانہ تعاون کے ساتھی کے تعلقات کی ترقی میں نئی قوت ڈالی جائے گی۔تعاون،کھلےپن  اور  باہمی مفادات کے حامل ایک مثبت اشارے  کو مشترکہ طور پر سامنے لایا جائے گا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY