چین کے صدر شی جن پھنگ نے ستائیس تاریخ کو اپنے مصری ہم منصب عبدل الفتح ال سیسی کے نام ایک تعزیتی پیغام میں چھبیس تاریخ کو جنوبی مصر میں دہشت گردی کی ایک کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسو س کا اظہار کیا ۔انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔جناب شی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردوں کے ان وحشیانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ چین قومی سلامتی کے تحفظ و استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھانگ کی جانب سے بھی اپنے مصری ہم منصب شریف اسمعیل کے نام ایک پیغام میں مذکورہ واقعہ پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔جناب لی نے کہا کہ چین مصر کی جانب سے قومی استحکام کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔