غربت کے خاتمے کے لیے بیجنگ میں عالمی فورم کا انعقاد

0

چھبیس تاریخ کو  بیجنگ میں غربت کے خاتمے کے لیے ایک عالمی فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا کے سات ممالک سے سرکاری حکام ، ماہرین ، دانشوروں ، کاروباری افراد ، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سمیت عالمی تنظیموں سے وابستہ ایک سو سے ذا ئد افراد نے شرکت کی۔فورم کے دوران غربت کے خاتمے کے حوالے سے وسیع  تبادلہ خیال کیا گیا اور اس ضمن میں چین کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے شرکاء کو آ گاہ کیا گیا۔ حالیہ فورم کا موضوع تھا ” غربت کے خاتمے کے لیے نظام کا قیام اور تبادلہ “۔ چین کی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کے نائب وزیر گاو وویمن نے اس موقع پر کہا کہ ا س وقت پوری دنیا میں سات سو ملین افراد غربت کا شکار ہیں ، غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے چین اور  عالمی برادری کے درمیان تجربات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم قائم کرنے پر ذور دیا۔

فورم کے دوران کامیاب نمونوں پر مبنی تخلیقی امور متعارف کروائے گئے  اور چین اور دیگر ممالک کی اس شعبے میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔فورم میں بین الاقوامی اداروں  عالمی بنک ، ایشیائی ترقیاتی بنک  اور اقوام متحدہ کی خوراک اور ذراعت کی تنظیم ” ایف اے او ” سے بھی نمائندے شریک تھے۔2015  میں غربت کے خاتمے کے لیے شروع کیے جانے والے اقدامات میں چین پیش پیش رہا ہے اور اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے چین نے دیگر ترقی پزیر ممالک کے ساتھ روابط اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے  عالمی سطح پر ایک عظیم کردار ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here