عوامی جمہوریہ چین کےہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں بنیادی قانون کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ منانے کے لیے ایک سیمینار ستائیس تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا ۔ چین کے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے سربراہ زانگ دے جیانگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک ملک دو نظام کی پالیسی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے بنیادی قانون پر درست انداز سے عمل درآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک دو نظام کی پالیسی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم نظام کا اہم حصہ ہے جس سے ملک کے جدید انتظامی نظام اور انتظامی صلاحیت کی بھر پور عکاسی ہوتی ہے ۔ یہ چینی قوم کی نشاتہ ثانیہ کے خواب کی تکمیل کا اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی قانون پر جامع طور پر ثابت قدمی سے عمل درآمد ہونا چاہیئے اور اس حوالے سے ترویج اور تعلیم کو فروغ دیتے ہوئے متعلقہ نظام کی تکمیل کرنا چاہیے ۔ اس کے علاوہ بنیادی قانون کے نظریاتی مطالعہ کو مضبوط بنانا چاہیئَے ۔