امریکی جنگی جہاز کے چین کے نان شا جزائر کے سمندری علاقے میں داخلے کے حوالے سے چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گو چھیانگ نے پچیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی جنگی جہاز نے امریکی جنگی جہاز کی شناخت کی توثیق کرکے ان کو انتباہ کیا اور علاقے سے نکال دیا۔چینی فوج نے امریکہ کی طرف سے اس حرکت کی سخت مزمت کی اور احتجاج کیا۔
میڈیا کے مطابق، امریکہ کے ایک جنگی جہاز نے پچیس تاریخ کو جنوبی بحیرہ چین میں داخل ہوکر نام نہاد آزاد جہاز رانی مشن مکمل کیا ۔ وہ چین کی سمندری حدود میں 12 ناٹیکل میل تک اندر داخل ہوا۔ اس حوالے سے وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکی جنگی جہاز کو انتباہ کیا اور اس کو نکال باہر کیا ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کے نان شا جزائر اور اس کے آس پاس سمندری علاقے چین کی ملکیت ہیں ۔ امریکہ کی طرف سے اس حرکت سے سمندری اور فضائی حادثہ ہونے کا امکان ہے۔ چینی فوج نے اس کی سخت مخالفت کی اور امریکہ کے خلاف احتجاج کیا۔