روسی صدر کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

0

پچیس تاریخ کو روس کے صدر  ویلادیمیر پیوٹن نے ماسکو کےدورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، انہوں نے وانگ ای کے ذریعے شی جن پھنگ کے لیے سلام پہنچایا۔ انہوں نے چین کی طرف سے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ انہیں امید ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ جلد از جلد روس کا دورہ کریں گے۔ پیوٹن نے کہا کہ روس اور چین اصلی ہمہ گیر اسٹریجک تعاون کے ساتھی ہیں۔ فریقین سیاست، معیشت اور تجارت، عالمی امور سمیت شعبوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس وقت روس کی اقتصادی صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ دونوں ملکوں کے متعلقہ اداروں کو باہمی صلاح و مشورے کو مضبوط بنانا، ٹھوس تعاو ن کو فروغ دینا اور اہم تعاون کے منصوبوں کو تیزتر بنانا چاہئے۔ تاکہ دونوں ملکوں کے کاروباری اداروں کے تعاون میں اضافے کے لئے اچھی بنیاد ڈالی جاسکے۔
وانگ ای نے کہا کہ عالمی صورتحال میں تبدیلیوں کے باوجود، چین اور روس ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ دو طرفہ ہمہ گیر اسٹریجک تعاون کے ساتھی کے تعلقات کی  اہم خصوصیات ہیں ۔ چین روس کے ساتھ اگلے مرحلے میں دو طرفہ اعلی سطحی تبادلے کے لئے تباری کرنا جاہتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے پوٹین نے چین میں ہونے والے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں شرکت کی اور فورم کی کامیابی کے لئے بڑی خدامات سرانجام دیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY