چین کے صدر شی جن پھنگ نے چوبیس تاریخ کو پیپلز لبریشن آ رمی کے نیول صدر دفتر کا دورہ کیا اور اس موقع پر چینی قوم کی نشاتہ ثانیہ اور ایک مضبوط فوج کے خواب کی تکمیل کے لیے ملک میں ایک جدید اور مضبوط نیول فوج کے قیام پر زور دیا۔جناب شی نے نیول حکام پر زور دیا کہ سیاسی شعور کےفروغ ، اصلاحات اور قانون کی حکمرانی سے ایک عالمی معیار کی فورس کا قیام عمل میں لایا جائے۔انہوں نے نیوی کے آ پریشنل کمانڈ سینٹر کا دورہ بھی کیا اور عالمی امن دستوں میں شرکت کرنے والے اہلکاروں سے کہا کہ وہ دوستانہ جذبات کے فروغ اور عالمی امن میں اپنا کردار ادا کریں۔چینی صدر نے مزید کہا کہ ایک مضبوط نیوی عالمی معیار کی حامل فوج کی عکاس ہے اور قوم کو ایک عظیم بحری طاقت بنانے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے پیپلز لبریشن آ رمی کی نیوی پر زور دیا کہ وہ اپنی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔