غیر ملکی طلبہ کی چینی زبان میں مہارت کے حوالے سے افغانستان میں “چائنیز برج “مقابلے کا انعقاد چوبیس تاریخ کو کابل میں کیا گیا۔ اس مقابلے میں کابل یونیورسٹی میں کنفیوش ادارے کے طالب علم احمد ولید احدی اور معرفت ادارے سے مریم نیک قدم نے کامیابی حاصل کی۔ یہ دونوں طلباء رواں برس چین میں منقعد ہونے والے حتمی مقابلے میں افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔مجموعی طور پر کابل یونیورسٹی اور معرفت سے بارہ طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا۔ مذکورہ مقابلہ چینی زبان میں تقریر ، چین کے بارے میں معلومات اور ٹیلنٹ شو پر مشتمل تھا جبکہ شرکاء کی جانب سے مارشل آرٹس، کاغذ تراشی اور چینی خطاطی سمیت مختلف فنون کا مظاہرہ کیا گیا۔کابل یونیورسٹی میں کنفیوشس ادارے کے سربراہ لی حوئی یانگ نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تناظر میں طلباء کو چینی زبان پڑھانے ثقافت سے متعلق بتانے اور چین میں اصلاحات سے معاشی شعبے میں حاصل کی جانے والی ترقی اور کامیابیوں سے آ گاہ کرنے سے دو طرفہ تبادلوں کو مزید فروغ ملے گا۔