چین ہیمبرگ میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی اجلاس کے لیے جرمنی کی حمایت کرے گا۔چینی وزیر خارجہ

0

چین کے وزیر  خارجہ وانگ ای نے اپنے جرمن ہم منصب سائمیر گیبریل کے ہمراہ چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں ایک مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کیا۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے نئے اینٹی ڈمپنگ قواعد عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں کے مطابق ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چین سمیت کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف امتیازی سلوک  روا نہیں رکھنا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ  چین عالمی تجارتی تنظیم کے الحاقی پروٹوکول کی شق پندرہ  کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس پر عمل پیرا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین اس مسئلے کے حل کے لیے جرمنی کے مثبت رویے کو سراہتا ہے اور یہ امید کرتا ہے کہ  جرمنی یورپی یونین میں اپنے اثر و رسوخ کو استعمال میں لاتے ہوئے اس مسئلے کو جلد حل   کر سکے گا۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین جولائی میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے لیے جرمنی کی حمایت کرے گا۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے تحت سیاست ، تجارت ، سلامتی ، تخلیق ، ہوا بازی اور ہائی ٹیک کے شعبے میں تعاون کو وسعت دیتے ہوئے عملی نتائج حاصل کریں۔گیبریل نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے تحت چین کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY