چین اور جرمنی کا دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

0

چوبیس تاریخ کو جرمنی کے نائب چانسلر  اور وزیر خارجہ سائمر گیبریل نے بیجنگ میں چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھانگ سے ملاقات کی۔اس موقع پر فریقین کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا عزم ظاہر کیا گیا۔چینی وزیر اعظم  آ ئندہ منگل سے جمعہ تک جرمنی اور بیلجئیم کا دورہ کریں گے  جہاں وہ جرمن چانسلر اور چینی وزیر اعظم کے درمیان سالانہ مذاکرات اور  چین۔یورپی یونین  کے رہنماوں کے انیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔جرمن نائب چانسلر سے ملاقات کے دوران چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان مستحکم اور پائیدار دو طرفہ تعلقات یورپ اور دنیا کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے آ ئندہ دورہ جرمنی سے باہمی سیاسی اعتماد سازی کو فروغ دینے ، دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے ، افرادی تبادلوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی اور   دنیا کو ایک مضبوط پیغام جائے گا کہ چین ، جرمنی موجودہ غیر مستحکم عالمی حالات میں  معاشی عالمگیریت  ، آ زاد تجارت  و سرمایہ کاری اور علاقائی استحکام  کی حمایت کرتے ہیں ۔

جناب لی نے فریقین پر زور دیا کہ مساوی بنیادوں پر ایک دوسرے کے بنیادی مفادات و خدشات کا احترام  کریں ،اختلافات کا مناسب حل تلاش کریں اور  دو طرفہ تعلقات کو اس انداز سے آ گے لے کر چلیں کہ جس سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو سکیں۔ سائمر گیبریل نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے فروغ سے  رواں برس کو  چین۔جرمنی دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY