دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین الیکٹرک پاور کے تعاون کو تیز تر بنانے پر تیار ہے

0

دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو کے تحت چین اور دوسرے ممالک کے درمیان بجلی کے شعبے میں تعاون آگے بڑھ رہا ہے ۔ چائنہ پاور انٹرنیشنل کمپنی، لمیٹڈ  کی جانب سے پاکستان کے علاقے حب میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر بخیروخوبی جاری ہے ۔ اس پاور پلانٹ کے قیام کے بعد ہر سال نو ارب کلوواٹ کی بجلی فراہم کی جا سکے گی ۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کے  چالیس لاکھ  شہریوں کے لیے بجلی کی قلت کا مسلہ ختم ہو جائے گا ۔
یاد رہے کہ چین کی توانائی کمپنیوں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم سے   فائدہ اٹھاتے ہوئے متعلقہ ممالک کے ساتھ  تعاون کے معاہدے طے کئے  ہیں ۔ اور  الیکٹرک پاور کی تعمیر  انکا ایک اہم حصہ ہے ۔
چائنہ پاور انٹرنیشنل کمپنی، لمیٹڈ  کے سربراہ چھیاو باو  پھنگ نے کہا کہ ان کی کمپنی  نے پاکستان میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز   کر دیا  ہے ۔ علاوہ ازیں سیٹیٹ گرڈ کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ پاکستان میں مٹیاری  سے لاہور تک ڈائریکٹ   کرنٹ  کی ٹرانسمیشن  لائن کا منصوبہ اہم منصوبوں کی فہرست میں  شامل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here