چین ۔امریکہ تعلقات اور دو طرفہ تجارت کے حوالے سے بیجنگ میں سیمنار کا انعقاد

0

چین ۔امریکہ تعلقات اور دو طرفہ تجارت کے حوالے سے بیجنگ میں  دو روزہ سیمنار  کا انعقاد کیا گیا  جو اٹھارہ سے انیس تاریخ تک جاری رہا۔سیمنار  میں چین اور امریکہ سے ماہرین نےشرکت کی اور فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔سیمنار  کا انعقاد سنٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن  (سی سی جی) اور امریکن انٹر پرائز انسٹیٹیوٹ (اے ای آ ئی)  کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔  سی  سی جی سے وابستہ ماہر  چیانگ  شن نے کہا کہ  چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ  تجارتی حجم سال 2016 میں ریکارڈ پانچ سو ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے اور فریقین کے درمیان رواں برس اپریل میں طے پانے والے لائحہ عمل کے ثمرات زراعت ، توانائی ، مالیات اور سرمایہ کاری کے شعبے میں نظر آ نا شروع ہو گئے ہیں۔

امریکی ادارے سے وابستہ ماہر  ڈیرک سیسرز نے کہا کہ چین اور امریکہ دونوں عالمی طاقتوں کے پاس تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں اور امریکہ میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے چینی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکتا ہے۔

چین کے سابق نائب وزیر خارجہ اور سی  سی جی کے شریک چیئر مین حہ یا فے نے کہا کہ  سفارتی امور میں چالیس سے ذائد سالہ تجربے کی بناء پر وہ اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ چین پر امن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا۔انہوں نے کہا کہ  چین اور امریکہ دونوں کی یہ ذمہ داریاں ہیں کہ عالمی سطح پر  استحکام  برقرار رکھا جائے  اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here