چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھانگ اور فلپائن کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر پینٹا لیون الواریز کے درمیان انیس تاریخ کو بیجنگ میں ملاقات ہوئی جس میں چینی وزیر اعظم کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کی مسلسل بہتری پر ذور دیا گیا۔جناب لی نے کہا کہ فریقین کے درمیان بہترین ہمسائیگی پر مبنی تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں ہیں اور خطے میں امن ،استحکام اور ترقی کے لیے بھی سود مند ہیں۔ چین فلپائن کے ساتھ باہمی اعتماد سازی کا فروغ چاہتا ہے ، مشترکہ مفادات کو وسعت دینے اور تنازعات کے مناسب حل کے لیے تعاون اور تبادلوں کا فروغ چاہتا ہے۔چینی وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں پر ذور دیا کہ تبادلوں کی مضبوطی سے دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی بہتری میں کردار ادا کریں۔چین۔آ سیان تعلقات کی بہتری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔