رواں برس بھی چین میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو ترقی ملے گی

0

چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ ( سی این ٹی اے ) نے انیس تاریخ کو اس امید کا اظہار کیا کہ رواں برس بھی چین میں سیاحتی سرمایہ کاری،ترقی کا عمل برقرار رکھے گی اور  سیاحت کی مد میں براہ راست سرمایہ کاری کی مالیت پچھلے سال کے مقابلے میں  بیس فیصد اضافے سے 1.5 ٹریلین یوان  تک  پہنچ جائے گی۔اس حوالے سے دیہی علاقوں کے سفر ، بگ ڈیٹا اور سیاحتی آ لات کو زیادہ اہمیت حاصل رہے گی۔ادارے کے سربراہ  لی چن زاو نے کہا کہ اب سے سن 2040 تک کا عرصہ سیاحت کے فروغ کا سنہری دور ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آ نے والے وقت میں سیاحوں کی تعداد اور سیاحت کی طلب میں اضافہ ہو گا۔ سال  2016 کے دوران چین میں سیاحت کی مد میں حاصل ہونے والی آ مدنی کی مجموعی مالیت 4.69   ٹریلین یوان رہی جس کا ملک کی مجموعی  معاشی ترقی میں حصہ تقریباً گیارہ فیصد رہا ہے۔ چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کے مطابق سن 2040 تک تقریباً چودہ ارب سفر متوقع ہیں جس یہ یہ پتہ چلتا ہے کہ ہر چینی شہری سال میں نو مرتبہ سفر کرے گا کیونکہ سفر لوگوں کی روزمرہ ذندگی کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here