چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

0

چین کے ریاستی کونسلر  یانگ جے چھی اور امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے درمیان بیس تاریخ کو  ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ جناب یانگ نے کہا کہ چین فریقین کے درمیان آ ئندہ منقعد ہونے والے چین۔امریکہ سفارتی اور سلامتی مذاکرات کے پہلے دور کےکامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گا۔جناب یانگ نے مزید کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے درمیان  اپریل میں ہونے والی ملاقات کے بعد  چین۔امریکہ تعلقات میں اہم مثبت پیش رفت دیکھی گئی ہے ، مذکورہ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان اہم اتفاق رائے پایا گیا  جو دوطرفہ تعلقات کے لیے رہنماء کردار ادا کر رہا ہے۔

چینی ریاستی کونسلر نے فریقین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط  کو برقرار رکھنے اور  معاشی تعاون کے حوالے سے طے شدہ سو روزہ لائحہ عمل کےعمل در آ مد پر زور دیا۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ عالمی امور سے متعلق قریبی تعاون جاری رکھیں۔

 ٹیلر سن کی جانب سے بھی کہا گیا کہ امریکہ مذکورہ مذاکرات کی تیاری کے حوالے سے چین سے مشاورت کرے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان مذاکرات سے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔دونوں رہنماوں کے درمیان جزیرہ نما کوریا سمیت باہمی دلچسپی کے اہم عالمی و علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY