نیپال کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ اورچینی صعنتی و کاروباری اداروں کےزیر اہتمام باصلاحیت افراد کے تربیتی مرکز کا قیام

0

نیپال کی کھٹمنڈو یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ نے نیپال میں چینی صعنتی و کاروباری اداروں کے ساتھ اٹھارہ تاریخ کو کھٹمنڈو میں باصلاحیت افراد کے تربیتی سینٹر کے قیام کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
نیپال میں مقیم چینی سفیر یو ہون نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ دی  بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کےاختتام کے موقع پر چینی صعنتی وکاروباری اداروں کے باصلاحیت افراد کےتربیتی مرکزکا قیام ایک درست انتخاب ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تربیتی مرکز چینی صعنتی و کاروباری اداروں کی ضرورت کے مطابق ان کو مناسب خدمات فراہم کرے گا، تاکہ افراد کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے ۔نیپال میں چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی ایسوسی ایشن کے صدر یوان زی شیون نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے جولائی دو ہزار تیرہ میں قیام کے بعد چالیس ممبر  کمپنیوں نے شرکت کی۔ نیپال میں اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے  کے ساتھ ساتھ ان کو احساس ہواہے کہ نیپال کے بارے میں معلومات بہت کم ہیں اور مقامی زبان، ثقافت اور قوانین کو سمجھنا بہت اہم ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY