افغانستان میں بامیان سے سمنگان تک سڑک کی مرمت اور اپڈیٹنگ کا منصوبہ شروع

0

افغانستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ چین کے روڈ اینڈ برج کوآپریشن کی تعمیر کردہ بامیان   سے سمنگان  تک شاہراہ کی مرمت اور اپڈیٹنگ کے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔افغانستان کے  نائب صدر  سرور دانش  ،چین کے روڈ اینڈ برج کوآپریشن کے نمائندے اور بامیان صوبے کے مختلف حلقوں کے نمائندوں نے اس میں شرکت کی۔
سرور دانش نے کہا کہ یہ منصوبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کی عکاسی ہے جو افغانستان کی بنیادی تنصیبات کی بہتری ، افغانستان کے اندرونی و بیرونی رابطوں کے فروغ کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ افغانستان چین تعاون کو مزید گہرائی تک لائے گا۔
مذکورہ سڑک کی کل لمبائی ایک سو اٹھہتر کلومیٹر ہے جو افغانستان کی جنوباً شمالاً قومی  راہداری کا ددسرا حصہ ہے۔یہ حالیہ برسوں میں افغانستان میں چینی کمپنی کی طرف سے تعمیر کیا جانے والا   اپنی لاگت اور تعمیر کے حوالے سے سب سے بڑا منصوبہ ہے

SHARE

LEAVE A REPLY