دو ہزار سولہ میں چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن اور محل وقوع کی خدمات کی صنعت کے حوالے سے وائٹ پیپر سترہ تاریخ کو بیجنگ میں جاری کیا گیا۔وائٹ پیپر کے مطابق دو ہزار سولہ میں چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن اور محل وقوع کی خدمات کی صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت دو کھرب گیارہ ارب اسی کروڑ چینی یوان تک جا پہنچی ہے۔جو دو ہزار پندہ کے مقابلے میں بائیس عشاریہ صفر چھ فیصد زیادہ ہے۔سیٹلائٹ نیویگیشن ٹیکنالوجی سے براہ راست وابستہ چپ، الگورتھم، نیویگیشن ڈیٹا اور ٹرمینل آلات سمیت دیگر صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت اسی ارب اسی کروڑ چینی یوان رہی۔چین کے بیدو سیٹلائٹ نیویگیشن نظام کا حصہ سیٹلائٹ نیویگیشن کی مجموعی پیداوار کا ستر فیصد رہا۔ چین کے بیدو سیٹلائٹ نیویگیشن نظام سے ہم آ ہنگ ایپلی کیشنز کو سیٹلائٹ نیوی گیشن صنعت میں نمایاں فروغ ملا ہے۔