چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت اقوام متحدہ کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے فروغ کی خواہش ظاہر کی ہے

0

چین کی نائب وزیر اعظم لیویان تونگ نے کہا ہے کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت یونیسیف اور اقوام متحدہ کے آ بادی فنڈ  یو این ایف پی اے کے ساتھ تعاون میں اضافے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار  یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  انتھونی لیک اور یو این ایف پی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر   بابا ٹونڈ اوسٹیمہن سے بیجنگ میں الگ الگ ملاقاتوں کے دوران کیا۔ محترمہ لیو نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو علاقائی و عالمی معیشتوں کی ترقی کے لیے  انتہائی سازگار ہے  ،مذکورہ انیشیٹو سے وابستہ ممالک چین کی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقعوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں۔انہوں نے چین اور اقوام متحدہ کی  مذکورہ دونوں  تنظیموں کے درمیان  دیرینہ عملی تعاون کو بھر پور سراہا۔اس موقع پر دونوں عالمی تنظیموں کے سربراہان  نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بہبود آ بادی کے حوالے سے چین کی شاندار کامیابیوں کو  سراہا اور   دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے انعقاد سے حاصل شدہ ثمرات  پر مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماوں کی جانب سے 2030  کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین کے ساتھ تعاون کی مضبوطی پر آ مادگی ظاہر کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here