چین جنوبی بحیرہ چین میں آتش پزیر برف کے نمونے حاصل کرنے میں کامیاب

0

چین کے وزیر برائے اراضی و قدرتی وسائل چیانگ تامنگ  کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا کہ  چین جنوبی بحیرہ چین میں آ  تش پزیر برف کے نمونے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔اس پیش رفت کو  عالمی سطح پر توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی قدم  سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ وزیر کے مطابق تقریباً دو دہائی تک مسلسل تحقیق اور  تلاش کے بعد  یہ چین کی پہلی کامیابی ہے کہ  سمندر میں آ  تش پزیر برف کا کھوج لگایا جا سکا ہے۔ یاد رہے کہ سن دو ہزار سات میں چین نے جنوبی بحیرہ چین میں آ تش گیر برف دریافت کی تھی جو   قدرتی گیس کا ایک مرکب ہے۔ عالمی سائنسی حلقوں نے یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ یہ قدتی گیس کا مرکب تیل اور قدرتی گیس کا ایک بہترین نعم البدل ہو سکتا ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے مذکورہ پیش رفت کو سراہتے ہوئے اس تحقیق سے وابستہ افراد کو مبارکباد دی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here