رواں سال چین میں لوہے، فولاد اور کوئلے کے شعبوں میں اضافی پیداواری صلاحیت کے خاتمے میں نمایاں پیش رفت

0

چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی ترجمان منگ وے نے اٹھارہ تاریخ کو کہا کہ اب تک ملک میں لوہے اور فولاد کی پیداواری صلاحیت میں تین کروڑ سترہ لاکھ ٹن کی کمی لائی گئی ہے، جو رواں سال کے ہدف کا  تریسٹھ اعشاریہ چار فیصد ہے۔ جبکہ کوئلے کی پیداواری صلاحیت میں  چھ کروڑ نواسی لاکھ ستر ہزار ٹن کی کمی لائی گئی ہے، جس سے سالانہ ہدف کا چھیالیس فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
جناب منگ نے کہا کہ مذکورہ شعبوں میں اضافی پیداواری صلاحیت کے خاتمے پر عمل درآمد  سے مثبت پیش رفت کی عکاسی چار پہلووں سے ہوتی ہے۔صنعتی و کاروباری اداروں کی کارکردگی میں بہتری اورتنخواہوں اور سوشل سیکورٹی کی تاخیر سے ادائیگی میں  کمی آئی ہے، صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ہے اور معیاری پیداواری صلاحیت صنعتی  ترقی کے عمل میں مثبت کردار ادا کرتی ہے۔علاوہ ازیں پسماندہ اور غیر قانونی تعمیری منصوبوں کے خاتمے سے مزید منصفانہ اور  منڈی کے لیے سازگار  ماحول پیدا ہو ا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here