چین “میڈ ان چائنا 2025 ” کو وسعت دینے کے لیے پر عزم

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سترہ تاریخ کو ریاستی کونسل کے  اجلاس کی صدارت کی جس میں صنعتی اداروں کے اخراجات میں مزید کمی لانے اور “میڈ  ان  چائنا 2025 ”  پر موثر عمل  در آ مد کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صنعتی اداروں کے لاجسٹک سے متعلق لاگت کو مزید کم کیا جائے گا ، صوبائی سطح  پر بجلی کی قیمتوں سے متعلق اصلاحات کو  مزید فروغ دیا جائے گا اور بجلی کی تقسیم اور  ترسیلی قیمتوں کو کم کیا جائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ “میڈ  ان  چائنا 2025 ”  پر عمل در آ مد کے دو برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔اگلے مرحلے میں اس لائحہ عمل کو مزید وسعت دی جائے گی اور مشین سازی کی صنعت کو مزید ذہین ، گرین بنایا جائے گا  ، خدمات پر مبنی صنعت میں تبدیلیاں لائی جائیں گی   اور چین کو  مشین سازی کے حوالے سے ایک طاقتور ملک  کے طور پر سامنے لایا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY