چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ کا صنعتی ترقی سے غربت کے خاتمے پر زور

0

چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے صنعتی ترقی سے غربت کے خاتمے پر زور دیا ہے۔سولہ تاریخ کو چین کے مشرقی صوبہ آ ن ہوئی کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی غربت کے خاتمے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔مقامی حکومتیں صنعتی ترقی کی کوششوں میں تیزی لائیں اور  غربت کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں بہتری سے انہیں  مزید موثر اور معیاری بنایا جائے۔ یاد رہے کہ سال 2016 میں چینی حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لیے رہنماء اصول وضع کیے گئے تھے جس کے مطابق سال 2020 تک  تقریباً تینتالیس ملین افراد کو سطح غربت سے نکالا جائے گا جبکہ رواں برس کے دوران دس ملین افراد کو غربت کی لکیر سے نکالنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here