چینی وزیر اعظم لی کھہ چھانگ کی اپنے سری لنکن ہم منصب سے بیجنگ میں ملاقات

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سولہ تاریخ کو عظیم عوامی  ہال میں دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں شرکت کے لیے بیجنگ آ نے والے اپنے سری لنکن ہم منصب رانیل وکرما سنگھے سے ملاقات کی۔جناب لی نے کہا کہ چین سری لنکا تعلقات ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں مستحکم تعاون فروغ پا رہا ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین  کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری، بنیادی تنصیبات اور پیداواری صلاحیت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنایا جا سکے گا۔ چین سری لنکا کے ساتھ کولمبو بندرگاہی شہر ،ہمبنٹوٹا بندرگاہ، لاجسٹک اور صنعتی پارک کی تعمیر سمیت  دیگرمنصوبوں پر عمل درآمد  کے لیے تیار ہے، چین سری لنکا کی جانب سے  قوانین، پالیسی سازی، سلامتی اور رائے عامہ سے متعلق  سازگار ماحول کی فراہمی  کی توقع رکھتا ہے۔
سری لنکن وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک چین کے  قریبی تعاون سے سری لنکا میں چین کے صنعتی و کاروباری اداروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گا۔سری لنکا کے کولمبو بندرگاہی شہر  اورہمبنٹوٹا بندرگاہ سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک ان سے استفادہ  کر سکیں ۔
ملاقات کے بعد دونوں وزراء اعظم کی موجودگی میں اقتصادی و تکنیکی تعاون ا ور سرمایہ کاری کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here