بین الاقوامی ماہرین کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے انعقاد سے عالمی تجار تی روابط کی مضبوطی اور تجارتی تحفظ پسندی کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ میکسیکو میں تجارت ،معیشت اور کاروبار کے حوالے سے تحقیقی ادارے کے سربراہ اگناسیو مارٹینج کورٹس کے مطابق مذکورہ فورم کا انعقاد تجارتی تحفظ پسندی کے خلاف ایک مضبوط آ واز ہے ، چین کی نئی تجارتی حکمت عملی کا حصہ بنتے ہوئے لاطینی امریکی اور کیربیئن ممالک اشتراکیت ، باہمی مفادات اور کھلے پن سے مستفید ہو سکیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو آ زادا عالمی تجارت اور پائیدار ترقی کا ایک دروازہ ہے۔ ابھرتی ہوئی منڈیوں کے حوالے سے ماہر میریس چیڈ کے مطابق مذکورہ فورم ایک کثیر جہتی پلیٹ فارم ثابت ہو گا جو دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے وابستہ ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور انہیں ایک دوسرے کے نزدیک لانے میں اہمیت کا حامل ہو گا۔ یونیورسٹی آ ف نیروبی کے ماہر جیری شون اکیارا کے مطابق فورم کے دوران مشترکہ اعلامیہ کا اجراء دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عمل در آ مد کو اجاگر کرتا ہے۔