چین۔ یورپ سرمایہ کاری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کا نیا دور بیجنگ میں شروع ہو گیا

0

چین۔ یورپ سرمایہ کاری  معاہدے کے حوالےسے مذاکرات کا تیرہواں دور پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔موجودہ دور پانچ  روز  تک جاری رہے گا۔

مذکورہ مذاکرات نومبر دو ہزار تیرہ سے جاری ہیں جس کا مقصد چین اور یورپی یونین کے رکن ملکوں کے درمیان طے شدہ سرمایہ کاری معاہدے کی بنیاد پر  مزید  ایک اعلی درجے کے معاہدے کو تشکیل دینا ہے ۔نئے معاہدے میں سرمایہ کاری کے تحفظ اور منڈیوں تک رسائی سے متعلق امور شامل ہوں گے ۔حال ہی میں چین اور یورپ نے اس حوالے سے محصولات سے متعلق امور پر مذاکرات شروع کیے ہیں اور معاہدے کے  دیگر موضوعات کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

چین کی وزارت تجارت نے کہا کہ چین ۔یورپ سرمایہ کاری  معاہدہ فریقین کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کو فروغ ،دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ ،سرمایہ کاری کی ممکنہ صلاحیت میں اضافے کے لیے مفید ثابت  ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY