عالمی مالیاتی فنڈ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی استعداد کار میں اضافے سمیت مالیاتی معاونت اور پالیسی سازی کے لیے مشاورت فراہم کر سکتا ہے

0

عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹینا لاگاردی نے سولہ تاریخ کو ایک بیان میں کہا   آ ئی ایم ایف دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کی استعداد کار میں اضافے سمیت مالیاتی معاونت اور پالیسی سازی کے لیے مشاورت فراہم کر سکتا ہے۔ آ ئی ایم ایف کی سربراہ نے ابھی حال ہی میں بیجنگ میں منقعد ہونے والے دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم میں شرکت کی تھی۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو    کا مقصد معیشتوں ، معاشروں اور عوام کو  ایک دوسرے سے منسلک کرنا ہے۔ اعلیٰ معیاری بنیادی تنصیبات ، اشتراکیت اور معاشی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اس انیشیٹو کی بدولت بے پناہ ثمرات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔لاگاردی نے مزید کہا کہ وہ چینی معیشت کی ابھرنے کی قوت اور  مالیاتی خطرات کے سدباب کے لیے چینی حکومت کی جانب سے حالیہ اقدامات سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اصلاحات کے حوالے سے کیے جانے والے اعلانات پر مسلسل عمل در آ مد سے پائیدار ، متوازن اور اشتراکی ترقی کے لیے مضبوط  بنیاد فراہم کی جا سکے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY