سولہ تاریخ کو دو روزہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کے بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم کے اختتام پر گزشتہ برسوں میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو پر عمل درآمد کے سلسلے میں حاصل شدہ نتائج کی فہرست کا اعلان کیا گیا ہے۔جس میں دو سو ستر ٹھوس نتائج شامل ہیں جو پالیسی سازی ، تنصیبات ، تجارت، مالیات اور عوام کے رابطوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
گزشتہ برسوں میں چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو پر پاکستان، نیپال سمیت گیارہ ملکوں کے ساتھ تعاون کی یاد داشتوں پر دستخط کئے، اور عالمی ادارے سمیت متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ باہمی تعاون کی دستاویزات طے کیں۔علاوہ ازیں چین نے یونان اور کمبوڈیا سمیت ملکوں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کی تعمیرات کے ضمن میں باہمی تعاون کے ٹھوس فارمولے اور منصوبے مرتب کئے ہیں۔
تجارت کی ہمواری کے سلسلے میں چین نے پاکستان سمیت تیس سے زیادہ ملکوں کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون کے معاہدے طے کیے۔معلوم ہوا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کی تعمیرات کے لئے چینی حکومت نے کھربوں چینی یوان کی رقوم لگائی ہے۔ متعلقہ ملکوں کے عوام کے دلوں کو منسلک کرنے کےلیے چین نےمتعلقہ ملکوں کے ساتھ ثقافتی مراکز کے قیام، تعلیم ، سائنس و تیکنیکس ، تخلیقات، طب و صحت، سیاحت ، میڈیا سمیت شعبوں میں باہمی تعاون کے بہت زیادہ سمجھوتے طے کیے ہیں۔