شام میں چینی سفیر جی جیان جین اور شام کے محکمہ منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹرعماد صبونی نے پندرہ تاریخ کو دونوں ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے شام کی امداد کے لئے اقتصادی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے کے معاہدے اور ہنگامی غذائی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی دستا ویز پر دستخط کئے ۔شام کے محکمہ منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کے ڈائریکٹر عماد صبونی نے شامی حکومت کی جانب سے ایک طویل عرصے میں شام کے لوگوں کے لئے فراہم کی جانے والی انسان دوست امداد پر چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے پیش کردہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” تجویز متعدد ترقی پزیر ممالک کے لئے مفادات لائے گی۔امید ہے کہ مستقبل میں “دی بیلٹ اینڈ روڈ ” کے ڈھانچے میں چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون کیا جا سکے گا۔
رواں سال فروری میں چینی حکومت نے شام کے ساتھ مفت مدد فراہم کرنے کے حامل اقتصادی اور تکنیکی تعاون پر معاہدوں پر دستخط کیا اور شام کی موجودہ اقتصادی مشکلات کم کرنے اور انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےمارچ میں شام کے ایک فوجی ہسپتال میں طبی سامان کی ایک کھیپ کا عطیہ کیا تھا ۔