دی بیلٹ اینڈ روڈ کے بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم کے اختتام پر سری لنکا کے وزیر برائے امور قانون، امن اور جنوبی علاقوں کی ترقی سگالا رتنائیکے نے سی آ ر آئی کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو تجارتی رابطے کے نظام کی تعمیر نو کریگا۔
انہوں نےکہا کہ قدیم شاہراہ ریشم کی بنیاد پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرات شروع ہو رہی ہیں۔ سری لنکا کی حکومت اسی تجارتی رابطے کے سہارے اپنے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔اس لئے ہماری حکومت دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو کی پوری حمایت کرتی ہے۔موجودہ فورم میں متعدد ملکوں کے رہنماوں نے اس انیشیئٹیو کی حمایت ظاہر کی ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ عالمی برادری اس انیشیئٹیو کو قبول کر چکی ہے۔مجھے یقین ہے کہ اس انیشیئٹیو کے ذریعے تجارتی رابطوں اور عالمی اقتصادی ترقی کو خوب فروغ ملیگا۔