بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلی سطح کے فورم پر خراج تحسین

0

بیجنگ میں منعقدہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ کے اعلی سطح کے فورم  میں شریک بین الاقوامی تنظیموں کے  سربراہوں نے پندرہ تاریخ کو مختلف موقعوں  پر یہ خیال ظاہر کیا کہ  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  کی بدولت چین کے ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون  کو مزید فروغ ملیگا ۔ توقع ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ  کی تعمیرات دنیا کی پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کے عمل میں مددگار  ہوں گی۔
اقوام متحدہ کے آبادی  فنڈ کے سربراہ  باباٹونڈ اوسٹیمہن نے نامہ نگار وں کو بتایا کہ موجودہ فورم سے دنیا کو یہ پیغام پہنچایا گیا ہے کہ چین پوری دنیا کا دوست ہے اور  دل کھول کر  دوسرے ملکوں کے ساتھ تعاون پر تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ عالمی ادارے کے متعدد محکموں نے موجودہ فورم میں شرکت کےلئے  اپنے نمائندے بھیجے۔ اس سے ظاہر ہے کہ عالمی ادارہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو  کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔عالمی ادارے کے پیش کردہ دو ہزار تیس کی پائیدار ترقی کے اہداف کی تکمیل کے لئے چین کے ساتھ  زیادہ قریبی تعاون لازمی ہے۔
عالمی ادارے کے ترقیاتی پروگرام کے قائم مقام سربراہ ٹیجیکنورک گیٹو نے یہ خیال ظاہر کیا کہ  چین کے پیش کردہ دی بیلٹ انڈ روڈ انیشیئٹیو ترقیاتی پروگرام کے پیش کردہ ترقیاتی اہداف ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں۔ چین کے ساتھ تعاون کے ذریعے ترقیاتی پروگرام کے متعلقہ منصوبوں کو مسلسل آگے بڑھایا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here