چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے تحت گول میز سربراہی اجلاس سے خطاب

0

دی بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون فورم کے تحت گول میز سربراہی اجلاس پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔متعلقہ فریقوں نے گول میز سربراہی اجلاس کے دوران مشترکہ اعلامیہ کی منظوری بھی دی۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریقین کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر روشنی ڈالی جس کے مطابق
متعلقہ فریقوں کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا اور ایک ساتھ مل کر عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جائے گا ۔
دوسرامعاشی پالیسی کے حوالے سے رابطہ سازی اور ترقیاتی حکمت عملی کے جوڑنے کی حمایت کی جائے گی تاکہ مشترکہ ترقی کا حصول ممکن ہو سکے۔متعلقہ فریقین نےمعیشت،مالیات،تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگرشعبوں میں معاشی پالیسی سازی کے حوالے سے مشاورت پر اتفاق کیا ۔ عالمی سطح پر کھلے پن پر مبنی معیشت کے قیام اور آزاد تجارتی زونز کی تعمیر کو فروغ دینے پر اتفاق رائے پایا گیا۔
تیسرا ،تمام شعبوں میں حقیقی تعاون کو مسلسل فروغ دیتے ہوئے نئے ثمرات حاصل کیے جائیں گے ۔متعلقہ فریقوں نے فیصلہ کیا کہ رابطہ سازی کے حوالے سے بنیادی تنصیبات کا نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔اقتصادی راہداری کی تعمیر اور حقیقی معیشت کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔مالیاتی منڈیوں کے کھلے پن کو وسیع کیا جائے گا۔
چوتھا، متعلقہ ممالک کے درمیان عوا می سطح پر رابطوں کو فروغ دیا جائے گا ۔ مختلف فریق ماحولیاتی تحفظ کی مضبوطی،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے ،بدعنوانی کی روک تھام سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔
پانچواں،دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر ،ترقی کا ایک کھلا پلیٹ فارم ہے۔تمام ممالک برابری کی بنیاد پر اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں اور اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مفادات حاصل کر سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY